کمشنر بہاول پور ڈویژن نادرچٹھہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ بارے اعلیٰ سطحی اجلاس

بہاول پور شہر کی مصروف شاہرات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز کی تعمیر کے لیے تجاویز طلب کرلیں
بہاول پور:15/ مارچ : کمشنر بہاول پور ڈویژن نادرچٹھہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ بارے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے شہر کی مصروف شاہرات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز کی تعمیر کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام ٹریفک سگنلز جلد از جلد فعال کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے اورٹریفک حادثات کی روک تھام کے دوررس اقدامات کیے جائیں۔ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلہ میں یہ اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، ایڈیشنل کمشنر جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عدیل خان، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عروج فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی موسی اشعرخان، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بی ڈی اے محمد افضل بیگ،ڈائریکٹر ایڈمن بی ڈی اے قذافی بن شکور،ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریاض سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔