کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بہاول پور شہر بھر کے مختلف مقامات اور شاہراہوں کادورہ کر کے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا
بہاول پور:19/جون ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے سرکلر روڈ بہاول پور کے مصروف چوراہوں اوربہاول پور وکٹوریہ ہسپتال سمیت شہر بھر کے مختلف مقامات اور شاہراہوں کادورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن بہاول پور سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بارش کے بعد نکاسی آب کے عمل کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز تر بنایا جائے اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ سڑکوں سے پانی کے اخراج کو یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اوربارش کے بعد امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کے غفلت نہ برتی جائے۔