Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انورکا 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چولستان کا دورہ

commissioner-bahawalpur-visited-cholistan-to-review-the-rally-arrangements

بہاول پور:28/ اکتوبر  کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چولستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی،ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ مہر خالد احمد، ایڈیشنل کمشنر ریونیو سید طارق محمود بخاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار، ایکسئن ہائی ویز فرخ ممتاز وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر یزمان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمداقبال مکوال،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص دین محمد،بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ٹی ڈی سی ریزارٹ چولستان پر تمام انتظامی محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور بروئے کار لائے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ لی۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو سید طارق محمود بخاری نے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پرمنعقدہ ثقافتی ایونٹس، چولستان ڈیزرٹ ریلی کے روٹ اور بروئے کار لائے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ایکسئن ہائی ویز فرخ ممتاز وڑائچ کو ہدایت کی کہ شکست و ریخت کا شکار روڈز کی تعمیر و مرمت جلدازجلد مکمل کی جائے اورآنے اور واپس جانے والی ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین اور متبادل ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دیا جائے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار سے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ لی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دلوش سٹیڈیم، قلعہ ڈیراور اورٹی ڈی سی پی ریزارٹ پر انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ کمشنر بہاول پور نے ٹریفک مینجمنٹ پلان، سکیورٹی پلان، متبادل راستوں کے نظام اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مختص سائٹ کا بھی معائنہ کیااور تمام متعلقہ محکمہ جات کو انتظامی اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں