بہاول پور:22/ اکتوبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں ربن کاٹ کر پولیو سے بچاؤ مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنربہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے بھی پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کی ویکسین پلائی۔ اس موقع پر ڈی ایچ اوز، ڈی ایچ اوز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، متعلقہ محکموں کے افسران، پیرا میڈیکل سٹاف اور بچوں کے والدین موجود تھے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے اراکین پانچ سال تک کی عمر کے7لاکھ99ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔