Contact Us

پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 5 روزہ 8ویں قومی ڈیزرٹ ہائیک کی اختتامی تقریب

Closing ceremony of the National Desert Hike

کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈیزرٹ ہائیک میں حصہ لینے والے سکاؤٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا

بہاول پور:29/جنوری: پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 5 روزہ 8ویں قومی ڈیزرٹ ہائیک کی اختتامی تقریب نور محل بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بہال پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور تھے۔ اس موقع پر ہائیک گائیڈحبیب احمد ترین، ہائیک لیڈر سید منظور حسین شاہ، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام میاں نیک اختر جاوید، سٹیج سیکرٹری محمد یامین سمیت حافظ محمد یوسف رانا، حافظ حسین احمد مدنی، ایڈووکیٹ اختر عباسی، عابد خان سدوزئی، باقر حسین، کامران اللہ اصغر، شرکائے ہائیک اور سکاؤٹس میں عمر ناصر، اسامہ بلوچ، سید فصیح علی، محمد اسامہ عبید، وحید اختر، عبداللہ تنصیر، محمد مبشر حسن، فراز احمد، اویس غنی، عاصم سہیل، محمد عالیان شاہد، محمد عبداللہ اعجاز، محمد اشفاق، عبدالمنان، عثمان علی، جمال منان، نعمان نواز، محمد عثمان غنی، محمد ممتاز، جہانزیب رفیق،محمد یونس یزدانی، عاطف محمود، کامران بابر، حامد زبیر، محمد وسیم، قاری عبد الباسط، محمد عثمان مجید، محمد جاوید، محمد عمیر، محمد عمران جعفر، محمد عمران اور عمائدین شہر موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ قومی ڈیزرٹ ہائیک میں حصہ لینے والے تمام شرکاء اور سکاؤٹس ملک و قوم کے لئے قابل فخر اور مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی آرام دہ رہائشگاہوں کو چھوڑ کر قومی ڈیزرٹ ہائیک میں حصہ لیا اور چولستانی کی جنگلی حیات کے تحفظ، چولستان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور جنگلی حیات کی افزائش کے حوالہ سے نہ صرف چولستانی رہائشیوں میں آگاہی بیدار کی بلکہ چولستانی تہذیب و ثقافت، بودوباش اور رہن سہن کو بین الاقوامی سطح پربھی اجاگر کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے شرکائے ڈیزرٹ ہائیک کی جانب سے حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں کی توجہ چولستانی جنگلی حیات اور اس کے تحفظ کی جانب مبذول کرانے اور اس حوالہ سے تجاویز پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔راجہ جہانگیر انور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے ڈیزرٹ ہائیک کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈیزرٹ ہائیک میں حصہ لینے والے سکاؤٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا۔

مزید پڑھیں