Contact Us

موسمی تغیر پاکستان سمیت پوری دنیا کی بقاء کے لئے چیلنج بن چکے ہیں ناز بلوچ

meeting with Naz Bloach at islamabad

پارلیمانی سیکرٹری کا پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی سربراہی میں یونیورسٹی کے نمائندہ وفد سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دفتر میں ملاقات میں اظہار خیال

پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ موسمی تغیر پاکستان سمیت پوری دنیا کی بقاء کے لئے چیلنج بن چکے ہیں۔ خشک سالی اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ جس سے پاکستان کے تمام صوبے متاثر ہو رہے ہیں اور سماجی اور معاشی تعلقات کا سامنا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق خصوصاً بارش میں اضافہ کے لئے چولستان کی آبادکاری کا منصوبہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ایم این اے ناز بلوچ نے ان خیالات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سربراہی میں یونیورسٹی کے نمائندہ وفدسے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی رضا ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریسرچ سنٹر نے چولستان میں بارش کے منصوبہ میں اضافے اور اس کے ذریعے ایگرو اکنامک زون کے قیام اور سات لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ کو پاکستان کے فروٹ باسٹک میں بدلنے سے متعلق بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران آئی جی جنگلات غلام قادر، ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر اظہر حسین،ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلکیشنز شہزاد احمد خالد بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدان زرعی تحقیق کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نمایاں ریسرچ کر رہے ہیں۔ جس کو وفاقی اور صوبائی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ محترمہ ناز بلوچ نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔ آئی جی جنگلات نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسک مینجمنٹ فنڈ کے زریعے اس منصوبے کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔

پی آر نمبر378/22، مورخہ  میں آنے والوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اس پیشے کے لحاظ سے اپنے آپ کو تیار کریں اور محنت کریں تاکہ اپنے طلباء طالبات کو مستقبل کے معمار کے لیے تیار کرسکیں۔ ہم اپنے اساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

meeting with MNA Naz Bloach on climate change

مزید پڑھیں