Contact Us

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیہی مرکز صحت مبارک پور کے عملہ کی جنرل ڈیوٹی لگوانے کے خلاف درخواست پر سی ای او ہیلتھ بہاولپور سے جواب طلب کر لیا

Chief Minister Marriam Nawaz asks CEO Health to submit report about complaints against Rural Health Centre Mubarakpur

دیہی مرکز صحت کے سات ملازمین نے مبینہ طور پر مک مکا کر کے اپنے گھروں کے قریب جنرل ڈیوٹیاں لگوا رکھی ہیں جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے سابق جنرل کونسلر راؤ حاجی محمد فریاد کا الزام

مبارک پور (نامہ نگار)سابق کونسلر کی دیہی مرکز صحت مبارک پور کے عملہ کی جنرل ڈیوٹی لگوانے کے خلاف درخواست پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولپور سے جواب طلب کر لیا۔تفصیل کے مطابق مبارک پور کے سابق کونسلر راو حاجی محمد فریاد نے وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل میں درخواست بذریعہ رجسٹری ارسال کی جس میں تحریر کیا کہ دیہی مرکز صحت مبارک پور جو کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کا سب سے بڑے دیہی مرکز صحت کے 7 ملازمین حفیظ اللہ کمپیوٹر آپریٹر ،سرمد روف ٹینکی ڈرائیور، رانا محمد جمیل کلرک، نصرت پروین میڈ وائف،محمد شفقت سنیٹری پٹرول، یاسر سینٹری ورکر، محمد علی اسد سنیٹری ورکرز نے اعلی افسران سے مک مکا کر کے اپنے گھروں کے قریب جنرل ڈیوٹی لگوا رکھیں ہیں۔ اتنے سارے عملہ کی عدم حاضری پر مریضوں کو بہت سخت مشکلات کا سامنے کے ساتھ ساتھ خاکروب کے نہ ہونے کی وجہ سے صفاٸی ستھرائی کی صورت حال حالت ابتر ہے ۔ سابق کونسلر حاجی محمد فریاد نے مقامی سماجی شخصیات رئیس محمد احسن صدیق، عبدالمجید فریدی، ملک عبدالغفور کھروالہ، ملک فیض احمد لودھرا، محمد اصغر بلوچ ،رئیس محمد اجمل، ملک عاشق پنوار،شبیر احمد کھرل، رئیس محمد ذوالفقار نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں