اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی مرحوم کی57ویں برسی کے موقع پر صادق پبلک سکول میں تقریب

Ceremony at Sadiq Public School on the occasion of 57th anniversary of Nawab Sadiq

پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز تقریب کے مہمان خصوصی تھے

سر صادق محمد خان خامس عباسی کی تصاویر پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی

بہاول پور( )امیر آف بہاول پوروبانی صادق پبلک سکول بہاول پور نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی مرحوم کی57ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے صادق پبلک سکول بہاول پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز تھے۔اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ اس تقریب میں محمدطلحہٰ فاروقی نے قرآن پاک کی تلاوت اور لعلین رشید نے ترجمہ پیش کیا۔ طلباء و طالبات برہان اکبر، رحمت فاروقی، عفان اعظم اور نورالہدیٰ سکندر نے نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی کے تعلیمی، رفاحی، سماجی اور صحت عامہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا۔ پروفیسر محمد نعمان فاروقی نے قیام پاکستان و استحکام پاکستان کے حوالے سے امیر آف بہاول پور نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی مرحوم کی قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سر صادق محمد خان خامس عباسی کی تصاویر پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پورنے برصغیر پاک وہند کے لوگوں، ریاست بہاول پور کے عوام اور خاص طور پر صادق پبلک سکول بہاول پور کے لیے سرصادق محمد خان خامس عباسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخرمیں پروفیسر عبدالقیوم چشتی نے سرصادق محمد خاں عباسی مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کرائی۔

مزید پڑھیں