Contact Us

میلاد النبیؐ کی تقاریب نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیں پنجاب صاحبزادہ حامد رضا

Celebrations of Milad-ul-Nabi (PBUH) should be celebrated with great devotion and respect

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کا جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے انتظامات بارے ڈویژنل امن کمیٹی کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب

بہاول پور:7/ اکتوبر  چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کی تقاریب نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیں اور آنحضورؐ کی سیرت مبارکہ کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کمشنر آفس بہاول پور کے کانفرنس روم میں بہاول پور ڈویژن میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے انتظامات بارے ڈویژنل امن کمیٹی کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سید موسیٰ رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاول نگر عبدالجبار گجر،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈویژن ڈاکٹرناصر حمید،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد حسن رضوی، ملحقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ عبدالرزاق شائق، مفتی جاوید مصطفیٰ سعیدی، مخدوم سجاد عثمانی، افضل صابری، علامہ عبدالغفور سعیدی، ڈاکٹر ارشد، اصغر ورک، صدرانجمن تاجران حافظ محمد یونس اور احسان اللہ راحت سمیت ڈویژنل امن کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا کو بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ربیع الاوّل کے جلوس اور محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں امن وامان اور دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی۔چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاوّل کے جلوس اور محافل میلاد النبیؐ میں سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی منبر و محراب کے ذریعے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اورسوشل میڈیا پر کسی بھی پوسٹ کے بارے میں بغیر تصدیق کے ردّعمل نہ دیا جائے اس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔بہاول پور، بہال نگر اور رحیم یار خاں کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے اپنے اپنے اضلاع میں عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس اور محافل میلادالنبیؐ کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔بعدازاں ملکی سلامتی اورترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں