احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے وہ اپنے پینل کا جلد اعلان کریں گے اس سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جو جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ ہمارا پینل اتفاق رائے سے قومی قومی و صوبائی حلقوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرے گا جسے حتمی شکل دینے کے بعد عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا -,انتخابی کامیابی کے بعد انشاءاللہ ہم اپنے منشور اور بیانیہ کے مطابق علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں بروئے کار لائیں گے -پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ علاقہ کی پسماندگی دور کرنا ہمارا مشن اور ترجیحات ہوگی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی –