Advertisements

چارکروڑ کے بقایا ت جات نہ ملنے پربہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہراحمدپورشرقیہ میں صفائی کا آپریشن بند

AhmedpurEast
Advertisements

بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں گاڑیوں میں تیل ڈلوانا اور کام جاری رکھنا نا ممکن ہوگیا کمپنی ذرائع

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہا ول پور سے کمپنی کو بقایا جات کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہرمیں صفائی کا سلسلہ شروع ہوسکے

Advertisements


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) چارکروڑ کے بقایا ت جات نہ ملنے پربہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر میں صفائی کا آپریشن بند کردیا۔ سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق بلدیہ کی جانب سے بہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بقایات جات چار کروڑ کی ادائیگی نہ ہونے پر کمپنی نے شہر میں صفائی کا آپریشن چارروز قبل سے بند کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ اور ہرطرف کوڑاکرکٹ نظر آرہاہے۔جہاں سے بد بو اور تعفن اُٹھ رہاہے۔ گند گی کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بد بو اور تعفن کی وجہ سے متعدی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہاہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں گاڑیوں میں تیل ڈلوانا اور کام جاری رکھنا نا ممکن ہوگیا ہے۔ جب تک ہمیں پیسے نہیں ملتے ہم صفائی کا کام شروع نہیں کرسکتے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہا ول پور سے کمپنی کو بقایا جات کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہرمیں صفائی کا سلسلہ شروع ہوسکے۔