Contact Us

دینی مدرسے اسلام کے قلعے قران مجید پڑھنا اور پڑھانا افضل عبادت ہے حاجی حامد سعید 

Azmat Quran Conference held in DarulQuran Satellite town Bahawalpur

قران مجید ایک لازوال مقدس کتاب اور رشد و ہدایت کا منبع و مرکز ہے اپنے بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم دلائیں مفتی محمد کاشف سعیدی

سینٹرل دارالقران ایجوکیشن سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن میں تکمیل قران کرنے والے 18 حفاظ کرام کے اعزاز میں سالانہ عظمت قران کانفرنس اور دستار بندی بانی پرنسپل اور ناظم اعلی تنظیم المدارس جنوبی پنجاب اہل سنت پاکستان کا اظہار خیال

بہاولپور( افتخار احمد علوی سے)  دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم پر استوار کریں قران پاک پڑھنا اور پڑھانا افضل عبادت ہے قران مجید ایک لازوال مقدس کتاب اور رشد و ہدایت کا منبع و مرکز ہے۔ *دی سنٹرل دارالقران ایجوکیشن سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور* سے تکمیل قران کرنے والے *18* حفاظ کرام کے اعزاز میں سالانہ عظمت قران کانفرنس بسلسلہ دستار بندی حفاظ کرام و تقسیم اسناد عظیم الشان کانفرنس سر  صادق ہال میں بانی و پرنسپل *حاجی حامد سعید  دی سنٹرل دارالقران ایجوکیشن سسٹم کی زیر نگرانی کیا گیا۔ اس موقع پر حفظ قران مکمل کرنے والے حفاظ کرام محمد احمد، محمد افنان ساجد، محمد سبحان علوی، محمد معاذ، عبدالرحمن ریاض، شہباز حیدر، عثمان مادخ، محمد حسن رضوان، حمزہ طارق، مہد احمد آفریدی، محمد عمر عرفان، غشمیر احمد، مزمل مدثر، عبدالہادی نثار، محمد حذیفہ تنویر اور رانا محمد اسد کی دستار بندی و اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس کانفرنس میں مفتی محمد کاشف سعیدی ناظم اعلٰی جنوبی پنجاب تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ادارہ کے اساتذہ کرام، علماء کرام اور حفاظ کرام کے والدین، عزیز و اقارب کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں *مفتی کاشف سعیدی نے ادارے کے بانی و پرنسپل، ادارے کے اساتذہ کرام، حفاظ کرام اور تمام شرکا کانفرنس کے لیے دعا کرائی۔

مزید پڑھیں