Contact Us

بہاول پور میوزیم علاقائی ثقافت اور ریاست بہاول پور کی شان و شوکت کا بہترین ترجمان ہے سفیرآسڑیا میگ آنڈریا وک

Austrian Ambassador Mag Andrea Wieck's visit to Bahawalpur Museum
ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی آسڑیا کی سفیر میگ انڈریا وک کو سرائیکی اجرک اور سونئیر پیش کر رہے ہیں۔

عجائب گھر تاریخی ورثہ کی حفاظت اور تعلیم و ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ قومی و بین الاقوامی سطح پر جذبہ خیر سگالی کو تقویت دیتے ہیں اور ثقافتوں کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

بہاول پور میوزیم علاقائی ثقافت اور ریاست بہاول پور کی شان و شوکت کا بہترین ترجمان ہے۔ میوزیم کی ثقافتی گیلریاں یہاں کی دستکاریوں اور اس خطہ کےہنر مند لوگوں کا پتہ دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آسڑیا کی سفیر مسز میگ اینڈریا وِک  نے گزشتہ روز اپنے دورہ میوزیم کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ آثار قدیمہ گیلری میوزیم کا قیمتی اثاثہ ہے جو صدیوں کی تہذیب اور  نسل انسانی کے ارتقائی مراحل کو عیاں کرتی ہے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے آسڑین سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد، کیمسٹ سعدیہ نورین، افیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے انھیں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست بہاول پور برصغیر کی دوسری بڑی اسلامی ریاست تھی جو فلاحی ریاست کا درجہ رکھتی تھی۔ بہاول پور میوزیم کے قیام سے قبل ریاستی دور میں یہاں دو تین میوزیم پہلے سے موجود تھے تاہم بہاول پور میوزیم تاریخ، ثقافت، آرٹ، سکہ جات، مخطوطات و خطاطی اسلامی فنون اور ریاست بہاول پور کی اشیاء پر مشتمل جنوبی پنجاب کا واحد میوزیم ہے۔ محمد زبیر ربانی نے اس موقع پر آسڑیا کی سفیر کو سرائیکی اجرک اور سونئیر بھی پیش کیا۔

Austrian Ambassador Mag Andrea Wieck's visit to Bahawalpur Museum
ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی آسڑیا کی سفیر میگ آنڈریا وک کو میوزیم بارے بریف کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں