احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے شاعرواد یب اور گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب میں بطوراسسٹنٹ پروفیسر تعینات شہزاد،احمد خان کو پنجاب یونیورسٹی نے کشمیریات میں فرسٹ ڈویژن میں ماسٹر ڈگری دے دی ہے،اس طرح پاکستان کی مختلف جامعات سے ان کی حاصل کردہ ایم-اے کی ڈگریوں کی مجموعی تعداد چودہ ہو گئی ہے جن میں ابلاغیات میں ایم۔ایس۔سی اور انگریزی ادب،اردو ادب،فلسفہ،بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات، تاریخ ، ایجوکیشن،اسلامیات، پاکستان سٹڈیز،فارسی، پنجابی اور سرائیکی میں ایم-اے کی ڈگریاں شامل ہیں جبکہ وہ ایل۔ایل۔بی اور ایم-فل بھی کر چکے ہیں -اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی سے ان کا پی ایچ-ڈی ( اردو) کے لئے تحقیقی مقالہ بعنوان”عاصی کرنالی -احوال وآثار”پایہء تکمیل کو پہنچ چکا ہےشہزاد احمد خان کے اردو شعری ادب میں تین شعری مجموعے “میرے ہونے کی گواہی دےدو”(غزل ونظم)،عجزآرزو(نعتیہ)اور “حسین خالق کا راز قدرت'(سلام و مناقب)شائع ہوچکے ہیں-