تحصیلدار الیاس قریشی مسلسل غیر حاضر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کا تین روز کے اندر تحصیلدار سے جواب طلب

Assistant Commissioner reviews claenliness arrangement in Dera Wab,Ahmedpur & Uchsharif for Eid Prayers
محمد فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ

اگر تین روز کے اندر آپ نے اسٹیشن سے غیر حاضر رہنے کی وضاحت نہ دی تو یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کےلئے کچھ نہیں

ایسی صورت میں آپ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہو سکتا ہے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی تحصیلدار کو وارننگ

احمد پور شرقیہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے تحصیلدار احمد پور شرقیہ الیاس احمد قریشی سے اسٹیشن سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر تین روز کے اندر وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں- اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر سے جاری کیے گئے نوٹس میں تحصیلدار الیاس احمد قریشی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعدد آپ کو زبانی اور اجلاسوں میں اسٹیشن پر حاضر رہنے اور آئندہ محتاط رہنے کے لیے کہا گیا کیونکہ ریونیو کے معاملات کے زیر التوا  ہونے کے علاوہ الیکشن 2024 کی ڈیوٹیاں اور  دیگر حکومتی اسسائنمنٹس آپ کے زمہ تھیں

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ متعدد مرتبہ آپ کو اس بارے یاد دہانی بھی  کرائی گئی لیکن آپ نے میری کسی ہدایت پر عمل نہیں کیا جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ حکومتی معاملات نمٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے لہذا آپ کو  ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ تین روز کے اندر اسٹیشن سے غیر حاضر رہنے کے بارے میں وضاحت دیں بصورت دیگر آپ کے خلاف پیڈا  ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے

مزید پڑھیں