احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار )بھارت کے جارحانہ اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ نبی ؐ کی شان میں گستاخی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ بی جے پی کے رکن نور پور شرما اور نوین جندال نے آپ سرکار کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا گیا ہے۔ بھارت کبھی کشمیر، کبھی بابری مسجد اور اب نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر کیا ثابت کرنا چاہتا ہے۔ دنیا میں بسنے والے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے مگر بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ مودی حکومت نے مسلمانوں پر شب خون مارا ہے۔ ہم اپنے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہمارے احتجاج نے ثابت کیا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان سب اکٹھے ہیں اور نبی ؐ کی شان پر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران احمدپورشرقیہ کی میزبانی اور کال پر متفقہ طور پر تمام مذہبی جماعتیں، جمعیت علماء اسلام۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان، اہلحدیث یوتھ فورس اور پریس کلب احمدپورشرقیہ کے تمام مشترکہ قائدین محمد ارشد راجپوت۔ آفتاب خان ڈاہر۔ مولانا محمد احمدجالندھری۔ مفتی عبدالباسط۔ قاری محمد افضل۔ مولانا عبدالشکور۔ مولانا عبدالمجید۔ علی عمران شاہین آف لاہور۔ مولانا سلیم اللہ۔ قاری سیف الرحمن راشدی۔ جان محمد چوھان۔ حاجی محمد ایوب عاربی۔ شیخ عتیق الرحمن۔ عمران بھٹی۔ کامران بھٹی۔ شیخ ایوب لاکھا۔ حاجی حنیف کھوکھر۔ عبداللہ خان اکاخیل۔ ملک محمد رشید۔ جاوید خان بلوچ۔ نے اپنے مشترکہ خطاب میں کیا۔ قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت یہ مت بھولے کہ کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے مگر بھارت میں مقیم مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے مسلم ممالک اس کو دیکھ رہے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے اور اب بی جے پی کے ممبران نے ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کرکے ہماری غیرت کو للکارا ہے۔ ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے ممبران کو پھانسی پر لٹکایا جائے اوراگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر مودی سرکار بھارت کے ٹکڑے ہوتا دیکھے اور پاکستان میں موجود بھارتی سفارت خانے کو بند کیا جائے او رہماری پاکستانی حکومت اور تجارتی حلقے بھارت سے مکمل بائیکاٹ کرکے تجارتی مراسم ختم کریں۔