Contact Us

بے زمین چولستانیوں کو آراضی الاٹمنٹ کی 5سالہ سکیم کے تحت 23684 درخواستیں منظورکمشنر راجہ جہانگیر انور

applications approved for landless Cholistanis

بہاول پور:9/ ستمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بے زمین چولستانیوں کو آراضی الاٹمنٹ کی 5سالہ سکیم کے تحت 64255 درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 23684 درخواستیں منظورکر لی گئی ہیں جبکہ خارج شدہ درخواستوں کو دوبارہ شامل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں بے زمین چولستانیوں کو آراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل، ایم پی اے چوہدری احسان الحق،ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن(ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سید موسیٰ رضا، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات سید طارق محمود بخاری، منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ مہر خالد احمد، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور احمد اعوان، اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنربہاول پور صدر محمد طیب اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ آراضی الاٹمنٹ کی 5سالہ سکیم کے تحت 20000 الاٹمنٹس مختص کی گئی ہیں جولاہور ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق 20/ستمبر 2022ء تک بذریعہ قرعہ اندازی پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے ذریعہ بے زمین چولستانیوں کو الاٹ کر دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چولستان میں قبضہ مافیا کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ناجائز قابضین سے سرکاری آراضی واگزار کرانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ f

مزید پڑھیں