Contact Us

مرکزی جامع مسجد سمہ سٹہ میں علامہ قاری عبدالر شید قادری کی صدارت میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت

jamia Rizvia sama satta

رواں سال حفظ قرآن پاک ناظرہ قرآن پاک تکمیل کرنے والے 18 طلبہ کی دستاربندی کی گئی

سمہ سٹہ (ملک طارق) سالانہ جلسہ دستار فضیلت جامعہ رضویہ مرکزی جامع مسجد سمہ سٹہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مہتمم اعلی جامعہ رضویہ سمہ سٹہ علامہ قاری عبدالر شید قادری نے کی جس میں رواں سال حفظ قرآن پاک ناظرہ قرآن پاک تکمیل کرنے والے 18 طلبہ کی دستاربندی اوراسناد تقسیم کی گی سالانہ دستار فضیلت تقریب میں خصوصی خطاب مفسر القرآن  پیر طریقت حضرت علامہ مفتی سید عارف شاہ اویسی آف ہزارہ ڈویژن ایپٹ آباد نے کیا جس کی قیادت جگر گوشہ فیض ملت صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اویسی نے کی خطابات علامہ مفتی محبوب احمد سعیدی رحیم یار خان، علامہ مفتی محمد کاشف سعیدی ناظم اعلی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب، علامہ پروفیسر عون محمد سعیدی بھاولپور، علامہ مفتی محمد حامد سعیدی نائب امیر جماعت اہلسنت ڈویژن بھاولپور، علامہ مفتی بشیر احمد اویسی بھاولپوویگر علماء کرام نے خطاب کیے علامہ پیر سید منظور حسین شاہ خانقاہ شریف، علامہ کوکب ریاض اویسی جامعہ اویسیہ بھاولپور، مولانا خلیفہ محمد افضل صابری بہاولپور،علامہ قاری محمد شفیق قادری سمہ سٹہ، علامہ قاری محمد شہزاد سعیدی سمہ سٹہ، علامہ مفتی محمد قربان اویسی بھاولپور، علامہ صاحبزادہ محمد اعجاز اویسی بہاولپور، علامہ قاری محمد خلیل مہروی بہاولپور،علامہ  قاری محمد عابدحسین مہروی لال سوہارہ ،علامہ مفتی قمرحیات قادری خیر پور، قاری محمد ریاض گولڑوی بھاولپور، علامہ پیر قاری علی عباس جھنڈیر،حاجن پیرعلامہ قاری جمیل مہروی،  سمہ سٹہ، صاحبزادہ پیر ثاقب ریاض اویسی بھاولپور، صاحبزادہ شفاعت رسول اویسی،خصوصی نعت بلبل مدینہ الحاج محمد فاروق مہروی کیو ٹی وی کراچی ،خصوصی نعت صاحبزادہ میاں قاری محمد عامر پیرزادہ مہروی ،قاری محمد وسیم مہروی قاری محمد نزیر مہروی نے گلائے عقیدت پیش کی قاری محمد ارسلان سعید چغتائی سمہ سٹہ، حافظ سید عمران عطاری،چیئرمین امن کمیٹی  افتخاراحمد علوی،سینئرصحافی محمد شاہد علی، ملک محمد طارق آرائیں 92نیوز،فاروق عظیم، محمد ارشد ملک ،ماسٹرمحمد اسداللہ ،ماسٹر محمد جہازیب ،حافظ محمد فاروق،حافظ محمد مجاھد قادری محمد مجید،سابق ہیڈ ماسٹر پاکستان ریلوے ہائی سکول سمہ سٹہ سیدنورالدین،گل محمد، شیخ محبوب,محمد عمر فریدی ،عمران فریدی، محمد ندیم عالم سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام قراء حضرات حفاظ کرام اور ہزاروں کی تعداد میں عشقان مصطفی نے شرکت کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعلمین کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر ہم دین دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ہمیں چاہے کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دینی چاہے اپنے بچوں اور قرب وجوار میں رہنے والوں کو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے ہر پہلو سے نئی نسل کو روشناس کرانا ہے تاکہ وہ ہستی وجہہ تخلیق کائنات کی کامیاب زندگی کو سمجھنے ہوئے اپنی دنیا و آخرت میں بہتری لا سکے  ہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی سنوار سکتے ہیں حضور اکرم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین دنیا میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکے ہیں اور اپنے بچوں کو اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرائے تاکہ ہماری آنے والی نسل اسلامی تعلیمات سے روشناس ہوسکے                                     آخر میں مہتمم اعلی جامعہ رضویہ علامہ قاری عبدالرشید قادری نے علمائے کرام وشرکائے محفل کا شکریہ آداکیااور مھمان عالم دین حضرت علامہ مولانامفتی پیر سید  عارف شاہ اویسی نے مدرسہ جامعہ رضویہ کے استاذہ کرام ومنتظمین کی کاوشوں اورمحنت کوسراہامدرسہ جامعہ رضویہ کی ترقی ملک وملت کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعاکرائی گئی

مزید پڑھیں