Contact Us

المصطفی ویلفیئر پاکستان یو کے ٹرسٹ کی قلع ڈراور میں سالانہ تقریب تقسیم اعزازت سے ایم ڈی محترمہ صدف جاوید کا خطاب

Annual ceremony of Al Mustafa Welfare Pakistan UK Trust at Qila Drawar
المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

احمدپورشرقیہ(تحصیل رپورٹر)سماجی ادارے انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دیں پاکستان میں غربت کو ختم کرنے اور پانی جیسی انمول نعمت کے لیے فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں چولستان کی پیاسی دھرتی پر انسانوں اور جانوروں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان اپنی خدمات پیش کر رہا ہے پروجیکٹ کوارڈینیٹر چولستان ارحم سلیم قادری کی خدمات عوام کے لیے وقف ہیں ان کی کاوش سے ٹرسٹی ادارہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان فلائی و رفاعی عامہ کے کاموں کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے چولستان اور مختلف علاقوں میں سماجی خدمات دینے والے افراد کو ایوارڈز دینا ٹرسٹ کی طرف سے ایک اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان یو کے ٹرسٹ کی ایم ڈی محترمہ صدف جاوید نے گزشتہ روز قلعہ ڈراور میں سالانہ ایوارڈ اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پروجیکٹ کوارڈینیٹر چولستان ارحم سلیم نے بتایا کہ پاکستان میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد 1982 میں رکھی گئی اور پہلے ہیلتھ پر کام شروع کیا گیا جبکہ چولستان میں 2006 سے پروجیکٹ شروع کیے گئے گزشتہ پانچ سالوں سے 4 ہزار نلکے درجنوں کی تعداد میں ٹوبہ جات جہاں واٹر کین پر سولر ویل بنائے گئے جس کے ذریعے پانی کو میٹھا کرنے اور انہیں ٹینکیوں میں ذخیرہ کرنے کے بعد عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ واش روم الیکٹرک پمپ 1500 گھروں کو ٹینکیاں 20 فلٹریشن پلانٹ چولستان میں چھوٹے ذمہ داروں کو 20 ٹیوب ویل 40 مساجد رمضان المبارک کے دوران اور خشک سالی سے گھرے غریب گھرانوں کو پانچ ہزار راشن بیگ کی فراہمی اور سینکڑوں جانوروں کے گوشت کی فراہمی بھی کی گئی تقریب میں یو کے سے ڈونر مینجمنٹ محترمہ ظہیرہ، المصطفی ویلفیر ٹرسٹ پاکستان کی ٹرسٹی محترمہ شمامہ لطیف، کنٹری ہیڈ تجمل گرمانی، ہیڈ اف مینجمنٹ پاکستان نصرت سلیم، پروجیکٹ کوارڈینیٹر چولستان ارحم سلیم قادری، سماجی کارکن جان محمد چوھان، رائٹر سید علی رضا کاظمی، عمران شبیر چوہدری سمیت مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر مختلف سماجی شخصیات کو ان کی بہتر خدمات پر ایوارڈ اعزازات سے نوازا گیا

مزید پڑھیں