سجادہ نشین پیر سید شمس الحق شاہ آف مڈ شریف ضلع جھنگ محلہ فتانی میں مزار شریف کو غسل دیں گے اور چادر چڑھائیں گے
ایک روزہ عرس مبارک کی تقریبات میں محفل سماع بھی منعقد ہوگی جبکہ شرکاء اور زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا خلیفہ حاجی محمد ارشد خان کا بیان
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )صوفی بزرگ حضرت سید محمد عبداللہ شاہ کا 312واں سالانہ عرس مبارک نو اپریل بروز منگل محلہ فتانی میں منعقد ہوگا -اس امر کا اعلان درگاہ کے خلیفہ حاجی محمد ارشد خان کی جانب سے جاری کے گئے بیان میں کیا گیا ہے -ان کے مطابق سجادہ نشین پیر سید شمس الحق شاہ آف مڈ شریف جھنگ مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیں گے اور چادر چڑھائیں گے- عرس مبارک کی تقریبات میں محفل سماع بھی منعقد ہوگی جبکہ زائرین اور شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا نیز سجادہ نشین خصوصی اجتماعی بھی کرائیں گے –