اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواب صادق محمد خان عباسی کی برسی 24 مئی کو بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان

Nawab Sadiq Profile Picture

بہاولپور اور رحیم یار خان اضلاع کےڈپٹی کمشنرز نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی   کے بہاول پور ہاوس اسلام آباد میں اپنے پر دادا نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے انتظامات

بہاولپور(سٹاف رپورٹر) سابق ریاست بہاول پور کے آخری حکمران نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر 24 مئی کو بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں عام تعطیل ہوگی اس موقع پر صوبائی حکومت پنجاب کے ادارے بند رہیں گے- بہاولپور اور رحیم یار خان اضلاع  کے ڈپٹی کمشنرز نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے- ادھرولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بہاول پور ہاوس اسلام آباد میں اپنے پر دادا نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے انتظامات کیے ہیں -برسی کی تقریب میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر سرکردہ شخصیات اور دوست احباب شریک ہوں گے اس موقع پر امیر بہاولپور کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی جائے گی اور شرکا میں کھانا بھی تقسیم کیا جائے گا 

مزید پڑھیں