حاجی فدا حسین جٹھول کو کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں آج شیر تو وڑ گیا صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی
میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی نے دو بھائیوں کو چیئرمین ضلع کونسل اور ایم این اے کے منصب پر فائز کرایا مگر گزشتہ 25 برسوں میں انہوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا پرنس بہاول عباس خان عباسی
ایم پی اے منتخب ہوا تو احمد پور شرقیہ کو مثالی شہر بنایا جائے گا اور دیہی علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے دیہاتوں کے برابر لایا جائے گا صاحبزادہ محمد گزین عباسی کا انتخابی جلسے سے خطاب
سیٹلائٹ ٹاؤن سے ملحقہ شاہراہ پہنچنے پر پرنس بہاول عباسی اور صاحبزادہ گزین عباسی کا شاندار استقبال کیا گیا انہیں ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا جلسہ گاہ میں صاحبزادہ محمد طلال خان عباسی اور صاحبزادہ شیر زمان عباسی سمیت عباسی خاندان کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی طوفانی انتخابی مہم جاری ہے دونوں چچا زاد بھائی قومی و صوبائی حلقوں میں لگاتار جلسے اور کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے ہیں- پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے گزشتہ شب سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کیا جس کا اہتمام سابق کونسلر حاجی فدا حسین جٹھول نے کیا تھا جلسے میں سینکڑوں افراد نے شرکت جو رات گئے تک جاری رہا
احمد پور شر قیہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ جلسہ عام کے سٹیج پر بائیں سے دائیں صاحبزادہ محمد گزین عباسی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد طلال خان عباسی موجود ہیں
پرنس بہاول عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی نے دو بھائیوں کی انگلی پکڑ کر انہیں ایم این اے اور چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور کے عہدوں پر فائز کرایا مگر انہوں نے گزشتہ 25 برسوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا – انہوں نے دونوں بھائیوں کا نام لیے بغیر لوگوں سے استفسار کیا کہ وہ بتائیں کہ کیا انہوں نے آپ کے مسائل حل کیے کیا آپ کو بنیادی شہری سہولیات مہیا کی گئیں، بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کتنے نوجوانوں کو ملاز متیں دلائی گئیں- انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایم این اے منتخب ہو گئے تو اپنے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کریں گے اور اس سلسلے میں اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھیں گے
سابق کونسلر بلدیہ حاجی فدا حسین جٹھول سیٹلائٹ ٹاؤن کے جلسہ عام میں آزاد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کو اپنے وارڈ کے باشندگان کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے
صوبائی اسمبلی کے امیدوار صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا کہ میں نے گزشتہ ساڑھے تین سالہ دور نمائندگی میں صوبائی حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جو اپ کے سامنے ہیں شہر اور دیہی علاقوں میں اس سلسلے میں فرق روا نہیں رکھا گیا انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایم پی اے منتخب ہوئے تو ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہاں سے اس کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا انشاءاللہ وہ احمد پور شرقیہ کو ایک مثالی شہر بنائیں گے جبکہ دیہی علاقوں کو بھی انشاء اللہ دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے دیہاتوں کے برابر لایا جائے گا – صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے حاجی فدا حسین جٹھول کو کامیاب جلسے کے انعقاد ہرمبارکباد دی اور کہا کہ آج شیر تو وڑ گیا- صاحبزادہ طلال خان عباسی اور صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی بھی جلسہ میں موجود تھے