شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت 20 مارچ بروز اتوار مسجد علی میں منایا جائے گا مولانا عبدالعزیز فیضی
علماء کرام حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور دین اسلام کے لیے ان کی لازوال خدمات پر روشنی ڈالیں گے اس موقع پر شرکاء کا روزہ بھی افطار کرایا جائے گا
خطیب جامع مسجد علی مولانا عبدالعزیز فیضی کا نماز عید کے نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب پاک فوج کی خدمات پر شاندار خراج عقیدت
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )شیر خدا حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت 20 مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد علی جنرل بس سٹینڈ میں منایا جائے گا اس تقریب میں علماء کرام ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور دین اسلام کے لیے ان کی لازوال خدمات پر روشنی ڈالیں گے اس امر کا اعلان خطیب جامع مسجد علی جنرل بس اسٹینڈ مولانا عبدالعزیز فیضی نے نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا -انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر تقریب میں شریک شرکاء کا روزہ بھی افطار کا بھی اہتمام کیا جائے گا -مولانا عبدالعزیز فیضی نے اپنے خطاب میں مسجد علی کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے الحاج ملک کریم بخش کر ڑی مرحوم سردار اللہ دتہ عباسی مرحوم اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا-