Contact Us

ایلومینائی یونیورسٹی کااثاثہ ان کی مدد اور تعاون سے یونیورسٹی کی ترقی کی رفتار تیز تر ہو سکتی ہے

VC giving shield to dr sadia kamal

ایلومینائی یونیورسٹی کااثاثہ ان کی مدد اور تعاون سے یونیورسٹی کی ترقی کی رفتار تیز تر ہو سکتی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب —–ایلومینائی ارکان اپنے اپنے شعبوں خصوصاً میڈیا میں اپنے مادر علمی کے لیے دارالحکومت میں آواز بلند کر سکتے ہیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ ایلومینائی کے اجتماع سےخطاب

بہاولپور(پ ر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ ایلومینائی یونیورسٹی کااثاثہ ہیں جس کی مدد اور تعاون سے یونیورسٹی کی ترقی کی رفتار تیز تر ہو سکتی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایک سو سال قدیم دانش گاہ ہے جس سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔یونیورسٹی کی ترقی میں ان کی مدد اور تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ ایلومینائی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ شہزادہ ذوالفقار، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا،ڈاکٹرسعدیہ کمال، صغیر چوہدری، نوید اکبر چوہدری، رانا عدنان، فروخ اعجاز، نوید اظہر، فہد احمدمِسن، طارق علی وِرک، محمد فراز ملک، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی شامل تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ایلومینائی ارکان اپنے اپنے شعبوں خصوصاً پریس میڈیا میں اپنے مادر علمی کے لیے دارالحکومت میں آواز بلند کر سکتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی یونیورسٹی ہے جس میں گزشتہ تین برسوں میں طلباء وطالبات کی تعداد 13ہزار سے بڑھا کر 57ہزار، اساتذہ کی تعداد450سے بڑھ کر 1200ہو چکی ہے یونیورسٹی نے فیکلٹیوں کی تعداد بڑھا کر 7سے 15کر دی ہے اور مارکیٹ اور ملک کی ضروریات کے مطابق نئے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اور اپنے ذرائع سے 12ارب روپے کے پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ ان منصوبوں کی بروقت فنڈنگ کے لیے ایلومینائی بہت مؤثر آواز بلند کر سکتی ہے۔ ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر اظہر حسین نے بتایا کہ ایلومینائی نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر کے ایلومینائی کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیا گیا ہے اور اب تک 14ہزار سابق گریجویٹس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ تقریب کے فوکل پرسن رانا عدنان نے وائس چانسلر کی تقریب میں شرکت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایلومینائی ارکان میں خصوصی شیلڈ بھی تقسیم کیں گئیں۔

VC npc university alumnai group photo

مزید پڑھیں