Contact Us

بہاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت

establishment of Bahawalpur Industrial Estate

بہاول پور:16/جون  نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے ایوان صنعت و تجارت بہاول پور کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کار اور تاجر برادری ٹیکس کلچر کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور تاجربرادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بہاول پور کو موٹر وے سے منسلک کرنے کے مطالبہ پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں صدر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز بہاول پور چوہدری ذوالفقار علی مان نے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انتخاب حسین، ملک اعجاز ناظم، چوہدری عبدالجبار، جاوید اقبال چوہدری، مبشر حسن، چوہدری وحید ارشد اور دیگر اراکین چیمبر آف کامرس موجود تھے۔بعدازاں صو بائی وزیر نے زیر تعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ کے منصوبہ کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں