بہاول پور : چئیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کے والدسابق سنیٹر سندھ معروف وممتازصنعت کار الحاج چوہدری محمد اشرف مرحوم کی چالیسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ آج اشرف آباد بہاولپور میں منائی جائے گی جس میں ملک بھرسے سیاسی وسماجی،بینکرز، صنعت کار، کسان، میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ تفصیل کے مطابق چئیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کے والدسابق سنیٹر سندھ معروف وممتازصنعت کار چوہدری محمد اشرف مرحوم کی چالیسویں برسی آج اشرف شوگر ملز اشرف آباد میں منائی جائے گی اس تقریب میں نامور علماء کرام شرکت کریں گے اور ان کے علاوہ ملک کے دیگر نامور نعت خوا ں بھی شرکت کریں گے تقریب میں قرآن خوانی، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں واعظ و اجتماعی دعا کا حسب پروگرام اہتمام بھی کیا گیا ہے برسی کی تقریب میں ملک بھر سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے جس کی تمام تر تیاریاں کی جا چکی ہیں اور سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔