پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے جنرل سیکرٹری پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ ,نائب صدر نسیم اعجاز مسن
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں با رکے عہدیداروں کے علا و ہ وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس مو قع پر وکلاء نے فوج کے حق میں نعرے لگائے ، جنرل سیکرٹری پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ ، اور نائب صدر نسیم اعجاز مسن، نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہر کڑے وقت میں پاک فوج نے عوام او رملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور فوج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کے لئے کھڑی ہے۔