Contact Us

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے عہدے داروں کی حلف وفاداری کی تقریب

Ahmadpur Union of Journalists AhmedpurEast Oth Ceremony

وائس چانسلر اسلا میہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے پروفیشنلز کے ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک و تعاون کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے،علاقائی صحافیوں کے تربیتی پروگرام کرسن کر انہیں خوشی ہوگی چیئرمین میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کا اظہار خیال


رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احمد پور شرقیہ ،صدر بہاولپور اور لیاقت پور تحصیلوں کے ٹی وی چینلز کے نمائندگان اور وی لاگرز کے لیے جد ید تربیتی پروگرام پر مرحلہ وار عمل درآمد کرنے کا خواہشمند ہے جس کے لیے اسے اسلامیہ یونیورسٹی کے میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا اشتراک درکار ہے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا صدارتی خطاب اے یو جے کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی


احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے عہدے داروں کے شفاف انتخابات کرائے گئے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور دوست محمد قریشی کے پینل کے علاوہ کسی دوسرے نے ان کے مقابلے میں کامیات نامزدگی جمع نہیں کرائے چنانچہ انتخابی شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخ پر اس پینل کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا چیئرمین الیکشن بورڈ و سرپرست محمد سلیمان فاروقی کا اظہار خیال انتخابی عمل کی تفصیلات سے اگاہ کیا’اے یو جے سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان


احمد پور یونین آف جرنلسٹس نے گزشتہ برس ایک تربیتی ورکشاپ عالمی یوم ازادی صحافت کی رانڈ ٹیبل مرحوم صحافیوں کے لیے تعزیتی ریفرنس سمیت دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا رواں سال کے لیے بھی ہم نے اپنے اہداف مقرر کر رکھے ہیں علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل اور علاقائی مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ بلا خوف و خطر جاری رہے گا  نو منتخب صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی تقریر سرپرست اعلی اے یو جے احسان احمد سحر کے تعاون پر اظہار تشکر کیا

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں صدر رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی جبکہ چیئرمین میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا مہمان خصوصی اور سرپرست محمد سلیمان فاروقی مہمان اعزاز تھے’نظامت کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری عمران لاڑ اور نو منتخب جنرل سیکرٹری دوست محمد قریشی نے انجام دیے حلف برداری کی تقریب میں اے یو جے کے عہدے داروں اور اراکین کے علاوہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی


 احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر)احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے نئے عہدے داروں کی رسم حلف وفاداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں  پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا چیئرمین میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بطور  مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سر پرست محمد سلیمان فاروقی مہمان اعزاز تھے -نظامت کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری  عمران لاڑ اور  نو منتخب جنرل سیکرٹری دوست محمد قریشی نے سر انجام  دیے- تلاوت کلام پاک کی سعادت  حفیظ کوکھر نے حاصل کی جبکہ شبیر احمد قریشی نے ہدیہ نعت پیش کیا چیئرمین میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسیٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے نو منتخب صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، سینیر نائب صدر عمران لاڑ، نائب صدر احمد علی چوہدری ،جنرل سیکرٹری دوست محمد قریشی ایڈیشنل سیکرٹری  محمد ظفر خان ،سیکرٹری نشر واشاعت خلیل الرحمن کھوکھر اور چیرمین مجلس عاملہ شبیر احمد قریشی سمیت دیگر عہدیداروں سے حلف لیا


۔مہمان اعزاز محمد سلیمان فاروقی نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور چیئرمین الیکشن بورڈ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صاف و شفاف انتخابات کرائے جس میں ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور دوست محمد قریشی کو  بلا مقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب قرار دیا گیا -انہوں نے کہا کہ  اے یو جے کے انتخابات کے لیے  باقاعدہ شیڈول کا اعلان کیا گیا  تھا لیکن مقررہ تاریخ پر کسی دوسرے امیدوار  نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے تھے -انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ دوسری مرتبہ ہے کہ با قاعدہ انتخابات کی صورت میں اے یو جے کے انتخابات عمل میں لائے گئے ہیں-نو منتخب صدر اے یو جے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے  اپنی تقریر میں کہا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس نے احسان احمد سحر کی سرپرستی میں گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے اہداف  حاصل کئے ہیں- انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اے یو جے نے ایک تربیتی ورکشاپ عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب احمد پور شرقیہ کے مرحوم صحافیوں کے لیے تعزیتی ریفرنس سمیت دیگر متعدد تقاریب کا اہتمام کیا  جبکہ سال رواں کے لیے  بھی ہم نے اپنے اہداف مقرر کر رکھے ہیں جن پر انشااللہ ہم مرحلہ وار عمل پیرا ہوں گے انہوں نے کہا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداران اور اراکین ایک  ٹیم کی صورت میں مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور انشااللہ ہمارا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ سفر جاری رہے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ صحافیوں کو اے یو جے میں شامل کریں گے تاکہ صحافیوں کے علاوہ علاقائی مسائل کیلئے بھی اجتماعی کوشیش بروئے کار لائی جاسکیں۔

Ahmedpur Union of Journalists AhmedpurEast Newly Elected Office Bearers Oath Taking Ceremony

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر  نے اپنے صدارتی خطاب میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی منتخب ٹیم کے صدر جنرل سیکرٹری اور دیگر تمام  عہدیدار ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں جنہوں نے ابتدائی سال میں تربیتی ورک شاپ ،مرحوم صحافیوں کے تعزیتی ریفرنس ،عالمی یوم آزادی صحافت رانڈ ٹیبل  سمیت متعدد  ایونٹس کا انعقاد کیا-  انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان ٹیلی ویژن  چینلز اور وی لاگرز  کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کرنا چاہتا ہے اس کے لیے  انہیں اسلامیہ یونیورسٹی کے میڈیا  سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا اشتراک  درکار ہے-انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے چنی گوٹھ،اوچشریف،مبارکپود،      احمد پور شرقیہ ،ہتیجھی،نو شہرہ جدید اور خیرپور ڈاہا کے پریس کلبز سے وابستہ ٹی وی چینلز کے نمائندوں اور وی لاگرز کے لیے اور دوسرے مرحلے میں تحصیل صدر بہاولپور اور تحصیل لیاقت پور میں سرگرم  الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کیلئے جدید تربیتی پروگرام پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔مہمان خصوصی چیرمین میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے  احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہیں علاقائی مسائل کے نشان دہی اور جمہوریت کا فروغ مثبت صحافت کے بغیر ناممکن ہے انہوں نے صدر رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا  سے وابستہ علاقائی صحافیوں کی تربیت کے لیے میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ  اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے -انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ہمیشہ پروفیشنلز کے ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک و تعاون کے حامی رہے ہیں اسلئے علاقائی صحافیوں کے تربیتی پروگرام کا سن کر انہیں  خوشی ہو گی-پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے اس ضمن میں پریس کلب بھاولپور کے صحافیوں کیلئیتربیتی پروگرام کا حوالہ دیا-انہوں نے میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے بی ایس اور ایم فل پروگرامز میں صحافیوں کو داخلے  کے لئے پیشکش کی اور  ہر ممکن رعایت کا یقین دلایا – دو نوجوان صحافیوں نے اس موقع پر ایم فل پروگرامز میں داخلے کا اعلان کیا

مزید پڑھیں