چولستانیوں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے عمل کو میرٹ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ہدایت
بہاول پور:15/دسمبر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا اور چولستانیوں کو اراضی الاٹمنٹ بارے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید طارق محمود بخاری نے بتایا کہ الاٹمنٹ کے حوالہ سے سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ازالہ شکایات کے سلسلے میں سات کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو شکایات کے حل اور الاٹمنٹ کے عمل کو شفاف بنانے میں ممدومعاون ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ چولستانیوں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے عمل کو میرٹ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ شفاف طریقہ کار کے مطابق ضروری امور کو نمٹانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔