اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

ADCG Naeem Sadiq Cheema chairs District Response Committee meeting

یکم جنوری2023 ء سے 22 نومبر کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے 10029 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ڈینگی کے 42 مریض ہیں۔ ڈی ایچ او و ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ


بہاول پور:25/نومبر : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 17 نومبر 2023ء سے 22نومبر تک انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول،ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان رؤف، ڈی ایچ او و ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈی ایچ او پریونٹو سروس ڈاکٹر خالد ارائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد حسن رضوی،انٹامالوجسٹ شہناز کوثر، عمارہ محمود، ساجد گل، ڈپٹی ڈائریکٹر بی ڈی اے موسیٰ اشعر خان، متعلقہ محکموں کے افسران اور فوکل پرسن موجود تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پانی ٹھہرنے نہ دیا جائے اورڈینگی لاروا کی سرویلنس باقاعدگی سے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے اراکین فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اور تمام امور کی مانیٹرنگ کی جائے۔ نیز ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالہ سے ہاٹ سپاٹس کوریج کو سو فی صد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او و ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری2023 ء سے 22 نومبر کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے 10029 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ڈینگی کے 42 مریض ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرویلنس کے دوران ضلع بھر میں 185 مقامات پر ڈینگی کا لاروا پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے 1750 ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھرمیں 412 ان ڈور اور 108 آؤٹ ڈور ٹیمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے لوگوں کا شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے واک، سیمینارز منعقد کئے گئے ہیں اور لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں