اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے حالیہ واقعات کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبہ

IUB

اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی میں حالیہ ہونے والے واقعات جو کہ منشیات اور ہراسمنٹ سے متعلق ہیں ان کے اوپر غور کیا گیا۔ ایگزیکٹو باڈی نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی کہ ان واقعات کی غیر جانبدار اور اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں اور جو لوگ قصوروار پائے جائیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ایسے عناصر سے یونیورسٹی کو پاک کیا جائے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اے ایس اے ایگزیکٹو باڈی نے اس بات کا مطالبہ بھی کیا کہ چند قصوروار لوگوں کو بنیاد بنا کر تمام اساتذہ اور یونیورسٹی کی عزت کو داؤ پر نہ لگایا جائے۔ چند ایک لوگ خراب ہو سکتے ہیں لیکن تمام اساتذہ ایسے نہیں ہیں۔ ہم لوگ ایک مقدس پیشے سے وابستہ ہیں اور اپنے مقام کو بخوبی پہچانتے ہیں لہذا بغیر ٹھوس ثبوتوں کے کسی استاد آفیسر یا طالب علم کا نام میڈیا میں نہ اچھالا جائے۔ جب تک کسی شخص کے خلاف مکمل ثبوت موجود نہ ہوں تحقیقات میں وہ گنہگار ثابت نہ ہو اس وقت تک اس کے خلاف میڈیا کمپین سے گریز کیا جائے۔
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

مزید پڑھیں