احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے سبزی و فروٹ منڈی احمد پور کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پر فراہم اشیاء خورد و نوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے.