Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم کی اوچ شریف میں نا جائز تجاوزات کرنے والوں کو وارنگ

AC Nadeem Uch Shrif Visit

ہاتھی بازار میں سرکاری فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر ہونے والی نیو لیاقت کھیڑا مارکیٹ سیل کر کے تالے لگا دئیے

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)اوچشریف میں چارج سنبھالتے ہی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم کی دبنگ انٹری ریڑھی بانوں کی دوڑیں نا جائز تجاوزات کرنے والوں کو پہلی اور  آخری وارنگ ہاتھی بازار میں تعمیر ہونے والی نیو لیاقت  کھیڑا مارکیٹ سرکاری فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے  سیل کر کے تالے لگا دئیے شہر میں تجاوزات کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نیو تعینات ہونے اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ احمد ندیم نے قاضی  نعیم احمد, یسین شاکر تحصیلدار عملہ پٹواری و دیگر ٹاون کمیٹی اہلکار وں سمیت  اوچشریف الشمس چوک پر دبنگ انٹری کی جس کے بعد ناجائز تجاوزات کرنے والے اور ریڑھی مافیا جن کی وجہ سے اکثر الشمس چوک جام رہتا تھا کی دوڑیں لگوادیں چوک خالی ہوگیا مارکیٹ مین بازار میں تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو اخری وارنگ دیتے ہوے کہا کہ اگر اپ نے دوبارہ تجاوزات کی تو پھر معافی نہین ملے گی بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ہاتھی دروازہ بازار کے نزدیک نیو تعمیر ہونے والا  کھیڑہ پلازہ کی سرکاری فیسوں جمع نہ ہونے پر مارکیٹ کو سیل کرکے تالے لگا دییے- اسسٹنٹ کمشنر نے   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہین کی جاے گی شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہیں

مزید پڑھیں