احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے گزشتہ روز غلہ منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس مو قع پر آڑھتیوں سے ملاقات کرکے اُن کے مسائل معلوم کئے۔ آڑھتیوں نے اُنہیں بتا یا کہ غلہ منڈی میں صفائی کی صورت حال بہتر بنائی جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طورپر بلدیہ کے عملہ صفائی کو بلایا اور گٹروں کے علا وہ غلہ منڈی کی چاروں سڑکوں کی اپنی نگرانی میں صفائی کروائی ۔ اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کرایا اس مو قع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اسماء اطہر علوی کے علا و ہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی اُن کے ہمرا ہ تھا۔