احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)گھریلورنجش پرشوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیاگیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق شاد مان کالونی میں محسن نامی شخص نے اپنی بیوی (ر)کے منہ اور جسم پر تیزاب پھینک دیا۔جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس تھانہ سٹی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔اورشوہر کو حراست میں لے کر اس کی بیوی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کر دیا ہے۔جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول پور ریفر کردیاگیا ہے۔پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے ۔