احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار )مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت اور جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ڈاھر اور سرپرست انجمن تاجران حاجی ایوب عاربی کی قیادت میں تاجروں اور شہریوں کے ایک وفد نے احمدپورشرقیہ میں نئے تعینات ہونے والے اےایس پی حسیب جاوید میمن سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اور اس مو قع پر اُ ن کو شہرمیں امن وامان کی صورت حال سے آگاہ کیا اور بتا یا کہ دو ما ہ سے ڈی ایس پی کی تعیناتی نہ ہونے سے تحصیل میں وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہا رکیا کہ اےایس پی کی تعیناتی سے صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس مو قع پر اے ایس پی حسیب جاوید میمن نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے انجمن تاجران سمیت سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا میر ے دروازے ہرکسی کے لئے کھلے ہیں۔ اس مو قع پر منو ر قریشی، میاں مدثر ندیم ، مولانا محمد احمد جالندھری ، مولانا عبدالعزیز فیضی ، محمد شفیق بھٹہ، محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس مو قع پر انجمن تاجران نے اے ایس پی حسیب جاوید میمن کو تعیناتی پر گلدستہ پیش کیا۔