چنی گوٹھ (نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے بارہ سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق۔ ریسکیو 1122چنی گوٹھ کے مطابق بارہ سالہ فیض رسول ولد فدا حسین جو کہ چک 159 این پی کا رہائشی بتایا گیا ہے سائیکل پر لائن عبور کر رہا تھا کہ کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کی زد میں آ کر جانبحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے متوفی کی لاش آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دی ہے ۔