کمشنر راجہ جہانگیر انور کے سالانہ سائیکلنگ چیلنج 2023ء ایونٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے سائیکلوں کے تحائف

Annual Cycling Challenge 2023

بہاول پور:15/جنوری( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ سالانہ سائیکلنگ چیلنج 2023ء ایک شاندار ایونٹ ہے جس میں اہلیان بہاول پور نے جوش اور ولولہ کے ساتھ حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ماحول دوست اور صحتمند زندگی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے سائیکل چلانے کی ترغیب دی جائے۔ اس سے پٹرول کے خرچ اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کی بچت ہو گی اور ماحول پرفضا رہے گا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل چلانا قابل فخر عمل ہے۔نوجوان تعلیمی اداروں میں جانے کے لئے سائیکل کا استعمال کریں کیونکہ سائیکل صحتمند اور ماحول دوست سواری ہے۔انہوں نے سالانہ سائیکلنگ چیلنج کو کامیاب بنانے پر ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدرفیصل احمد، محکمہ سپورٹس، محکمہ پولیس، میڈیا نمائندگان، محکمہ تعلقات عامہ، ریسکیو 1122، بی ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس، بوائز سکاؤٹس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن نے سائیکل ریس کی کیٹگریوں انڈر 14-، 14سال سے 45سال تک کی عمر کے افراد کی ریس اور 45سال سے زائد عمر کے افراد کے درمیان سائیکل ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کوسائیکلوں کے تحائف سے نوازا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

Annual Cycling Challenge 2023
Annual Cycling Challenge 2023