اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مریم نواز کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میاں چنوں ارشد ندیم کے نام سے منسوب

THQ Hospital Mian Channu attributed with Arshad Nadeem name

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحصیل ہیڈکوارٹر  (ٹی ایچ کیو) اسپتال میاں چنوں کو  پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا گیا۔  وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق  اسپتال کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال ارشد ندیم رکھ دیاگیا ہے، ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیے اسپتال کو ان کے نام  سے  منسوب کیا گیا ہے۔  وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم سے منسوب کیا گیا ہے۔  خواجہ عمران نذیر کے مطابق  محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں