اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اولمپین نیزے باز ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ انعام کا اعلان

THQ Hospital Mian Channu attributed with Arshad Nadeem name

مریم نواز نے اولمپین ارشد ندیم کے نام سے منسوب آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی بھی بنانے کا بھی اعلان کردیا

میاں چنوں کے چھوٹے سے گاؤں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابلِ داد ہے،نیا اولمپکس ریکارڈ بنانا لگن کا ثبوت ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور 9 اگست:-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیزہ بازی میں 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اورارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے کے خصوصی انعام کاا علان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور ان کے کوچنگ اسٹاف کی محنت کو بھی سراہا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ خود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔ میاں چنوں کے چھوٹے سے گاؤں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابلِ داد ہے۔انہو ں نے کہاکہ جیت خوبصورت چیز ہے، جیت پانے کے لئے خود کو کھونا پڑتا ہے۔ 92.97میٹر کی” گولڈن تھرو” کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیاہے،اب قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ قائم کرکے پروفیشنل برتری ثابت کردی۔

مزید پڑھیں