کولمبو :موجودہ لنکا پریمیئر لیگ میں ایک کامیاب سیزن کے بعد اسٹرائیکرز خاندان میکس 60 کیریبین لیگ میں ایک اور دلچسپ ایونٹ میں شرکت کو تیار ہے۔ اسٹرائیکرز فیملی بے مثال کرکٹ جوش و خروش فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور بین الاقوامی کرکٹ سیزن میں کرکٹ کی مزید مہارت پیش کرنے کا وعدہ کررہی ہے۔ کولمبو اسٹرائیکرز کے محمد وسیم کی ناقابل یقین بیٹنگ صلاحیت سے توقع ہے کہ وہ کیریبین جائنٹس کے خلاف میچ میں کو یادگار بنادیں گے۔محمد وسیم نے اب تک اسٹرائیکرز کو میدان میں ناقابل فراموش بنا دیا۔ میکس 60 کیریبین لیگ میں شرکت سے متعلق محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کیریبین اسکواڈ کے خلاف کامیاب افتتاحی میچ کی امید کررہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم لچکدار ہیں اور ہر طرح کا کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ ایک کامیاب بین الاقوامی فرنچائز کے مالک ہونے کے ناطے ساگر کھنہ لیگ میں کامیابی سے متعلق پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسٹرائیکرز کا مشن ہمیشہ زیادہ مسابقتی بین الاقوامی فارمیٹ میں حصہ لینا رہا ہے۔ آنے والی میکس 60 کیریبین لیگ میں شرکت ان شائقین کے لئے بھی بہت زیادہ توقعات کا اضافہ کرتی ہے جو مسلسل ہمیں سپورٹ کررہے ہیں