اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چنی گوٹھ ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ کی رہائش گاہ پر آمد

Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi

 سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی بعد ازاں صادق آباد کے علاقے ماچھکے میں چند ماہ پہلے شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل غازی بلال جاوید کی عیادت کی

 چنی گوٹھ (محمد عبداللہ چوہدری) ولی عہد امیر آف بہاولپور پرنس بہاول عباس خان عباسی کی سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ کی رہائش گاہ پر آمد , پہلے سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی بعد ازاں صادق آباد کے علاقے ماچھکے میں چند ماہ پہلے شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل غازی بلال جاوید کی عیادت کی اور جوان کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں پنجاب حکومت کو چاہیے کہ ماچھکے میں موثر اقدامات کر کے شرپسند عناصر کو خاتمہ کرے غازی بلال جاوید کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ ، پرسنل سیکرٹری پرنس بہاول عباس یحییٰ خان کلاچی ، ملک جاوید اختر ، قاضی خورشید اختر ،ملک الہیٰ بخش رڈ ،ملک غلام حسین ، ملک شعیب رفیق ، ملک آصف جاوید ، طارق وقاص ، ملک فاروق رڈ ، ملک محسن جاوید اور ملک زوہیب رفیق بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں