Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی شیخ فارمز آمد حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Prince Bahawal-Hassan Askari MPA
پرنس بہاول عباس خان عباسی شیخ فارمز چنی گوٹھ پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ کے رحلت کر جانے پر اپنی دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی سابق چیئرمین یونین کونسل مہر محمد صدیق٫ مہر محمد ظفر رانا ساجد غفار اور حسن عسکری شیخ کے دیگر سا تھی بھی اس موقع پر موجود تھے

گزشتہ 25 برسوں میں چنی گوٹھ اور اس کے نواحی علاقوں میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا علاقے میں طبی و تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ

Advertisements

انشاءاللہ اپنے دور نمائندگی میں چنی گوٹھ کے صوبائی حلقے کا نقشہ بدل دیں گے عوام کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ کریں گے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ کا عزم

پرنس بہاول خان عباسی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ کے نیک جذبات اور عوامی خدمت کے مشن کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ چنی گوٹھ کے صوبائی حلقے کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے سے وہ یقینا سکھ اور اطمینان کا سانس لیں گے


چنی گوٹھ (سٹاف رپورٹر ) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی شیخ فارمز  آمد پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز وایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی- پرنس بہاول عباس خان عباسی نے حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کے بلندی کے لیے دعا کی- سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ  مہر محمد صدیق ،مہر محمد ظفر اور رانا ساجد غفار کے علاوہ حسن عسکری شیخ  کے دیگر ساتھی بھی اس موقع پر موجود تھے

ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ شیخ فارمز چنی گوٹھ پر ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے


 پرنس بہاول عباس خان عباسی اور حسن عسکری شیخ نے اپنی اس ملاقات میں علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا -حسن عسکری شیخ نے اس موقع پر ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی کو بتایا کہ ان کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر آئندہ ایک ہفتے میں جاری کر دیے جائیں گے -ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 برسوں میں چنی گوٹھ اور اسکے نواحی علاقوں میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا- علاقے میں تعلیمی اور طبی سہولتوں کا فقدان ہے لیکن انشاءاللہ وہ اپنے دور نمائندگی میں چنی گوٹھ کا نقشہ بدل دیں گے عوام کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ کریں گے- رکن صوبائی اسمبلی نے  اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ  اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کر کے دم لیں گے- پر نس بہاول عباس عباسی نے حسن عسکری شیخ ایم پی اے کے نیک جذبات اور عوامی خدمت کے ان کے مشن کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ چنی گوٹھ کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے سے یقیناً اطمینان اور سکھ کا سانس لیں گے