پرنس بہاول عباس عباسی کی شمس محل آ مد سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ولی عہد بہاولپور پرنس بہاول خان عباسی کو گیلانی خاندان کے نایاب اور تاریخی نوادرات دکھائے
پرنس بہاول عباس خان عباسی نے گیلانی لائبریری بھی دیکھی جبکہ سجادہ نشین اوچشریف نے اس حوالے سے انہیں تفصیلا بریف کیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) امیر آ ف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج شمس محل گئے جہاں انہوں نے سینیئر پارلیمنٹیرین اور سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات کی جس میں دونوں نے ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا – سجادہ نشین کے ولی عہد مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے- سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ولی عہد بہاولپور کو گیلانی خاندان کے نایاب اور تاریخی نوادرات دکھائے پرنس بہاول عباس خان عباسی نے گیلانی لائبریری بھی دیکھی جبکہ سجادہ نشین اوچشریف نے اس حوالے سے انہیں تفصیلا بریف کیا- ادھر سیاسی حلقے پرنس بہاول خان عباسی اور مخدوم سید افتخارِ حسن گیلانی کی ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں

اوچشریف: سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید افتخارِ حسن گیلانی اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی کا شمس محل میں امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کےہمراہ گروپ فوٹو