اوچ شریف: عباسیہ نہر میں میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب

breach in Abbasia Canal Uchsharif

محکمہ انہار کا کوئی افسر یا عملہ واقعہ کی جگہ نہیں پہنچا عوام میں شدید غم و غصہ حکام کی غیر ذمہ داری پر شدید تنقید

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)  اوچ شریف شہر کے قریب للو والی پل سے تقریباً سو میٹر کے فاصلے پر عباسیہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ کی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔ اس واقعے کے نتیجے میں قریبی رہائشی علاقوں، بستی واحد بخش آرائیں اور بستی حاجی غلام قادر آرائیں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔نہر کے پانی کے اوچ شریف شہر میں داخل ہونے کے خطرے کے باعث مقامی افراد اپنے قیمتی سامان اور اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی صورت حال کے باوجود محکمہ انہار کا کوئی افسر یا عملہ واقعہ کی جگہ نہیں پہنچا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس صورتحال میں حکام کی غیر ذمہ داری پر شدید تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں