Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی صادق گڑھ پیلس آمدچنی گوٹھ اور اوچ شریف میں 18 خاندانوں کے پیاروں کے انتقال پر اظہار تعزیت

Prince Bahawal Khan Abbasi
اوچشریف: امیرآ ف بہاولپور کے ولی عہد موضع بیٹ احمد میں حاجی غفور احمد بڈانی کے کزن اور بہنوئی محمد اسماعیل خان مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگ رہے ہیں
Advertisements

ولی عہد امیر بہاولپور اپنے وزٹ کے دوران بیٹ بختیاری اوچ شریف گئے جہاں انہوں نے حاجی محمد افضل بگڑ سے سے ان کی والدہ محترمہ کے رحلت کر جانے پر دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

پرنس بہاول خان عباسی موضع بیٹ احمد بھی گئے جہاں انہوں نے حاجی غفور خان بڈانی سے ان کے کزن اور بہنوئی محمد اسماعیل خان کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی

Advertisements

امیر بہاولپور کے ولی عہد اپنے دورے کے دوران مخدوم پور اوچشریف بھی گئے جہاں انہوں نے کاشف خان بلوچ سے ان کے بھائی اور چچا کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دونوں مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

اوچشریف( کرائم رپورٹر) امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اسلام آباد سے اپنی آبائی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچنے کے بعد علاقہ میں لوگوں کی غمی و خوشی کی تقریبات میں شرکت کا آغاز کر دیا -تفصیلات کے مطابق ولیعہد پرنس بہاول خان عباسی اوچشریف ، چنی گوٹھ اور دیگر مقامات پر گئے جہاں انہوں نے 18 مختلف خاندانوں سے ان کے پیاروں کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا -پرنس بہاول عباسی اپنے وزٹ کے دوران بیٹ بختیاری اوچ شریف گئے جہاں انہوں نے حاجی محمد افضل بگڑ سے ان کی والدہ محترمہ کے رحلت کر جانے پر دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی- ولیعہد بہاولپور موضع بیٹ احمد بھی گئے جہاں انہوں نے حاجی غفور بڈانی سے ان کے کزن اور بہنوئی محمد اسماعیل خان کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

اوچشریف :پرنس بہاول عباس خان عباسی موضع بیٹ بختیاری میں حاجی محمد افضل بگڑ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے دورے کے دوران مخدوم پور اوچشریف بھی گئے جہاں انہوں نے کاشف خان بلوچ سے ان کے بھائی اور چچا کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دونوں مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی -سابق سول جج یحییٰ خان کلاچی اور ان کے سٹاف کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے

اوچشریف :پرنس بہاول عباس خان عباسی موضع مخدوم پور میں کاشف خان بلوچ کے بھائی اور چچا مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد سوگوار خاندان کے ہمراہ موجود ہیں