اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران 214 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ایس ڈی میپکو چنی گوٹھ انجنئیر احمد علی

SDO MEPCO Chnigoth Ahmed Ali

بجلی چوروں سے تقریباً 40 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ، رواں ماہ میں بھی آٹھ بجلی چوری کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں صحافیوں سے گفتگو

چنی گوٹھ (محمد عبداللہ چوہدری) ایس ڈی میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ انجنئیر احمد علی دل نے انکشاف کیا کہ گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران 214 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹر انسپکٹر ضیاء خان جوئیہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں سے تقریباً 40 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ میں بھی آٹھ بجلی چوری کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں ، ایس ڈی میپکو نے بتایا کہ بجلی چور چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اس کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں ، انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے درختوں کی شاخ تراشی بھی کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے صارفین اپنے بل بروقت ادا کریں ، ایس ڈی او احمد علی نے مزید بتایا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے روزانہ کھلی کچہری بھی لگائی جاتی ہے ۔

ں ۔

مزید پڑھیں