اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صدر مملکت کی جانب سے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے لیے بعد از مرگ ایوارڈ “نشان امتیاز ” دینے کی سفارش خوش آئند اقدام ہے

PPP leaders Muhammad Ali ahsan,Shah Muhammad Channar Hussein Ahmed Madni

 جمہوریت پسند عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پیپلزپارٹی کےحافظ حسین احمد مدنی، محمد علی احسن اور ملک شاہ محمد چنڑ کا مشترکہ بیان


بہاول پور:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی جنوبی پنجاب محمد علی احسن اور پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ‏صدر مملکت مرد حر آصف علی زرداری کی جانب سے عظیم سیاستدان نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے لیے بعد از مرگ ایوارڈ “نشان امتیاز ” دینے کی سفارش خوش آئند اقدام ہے جو نوابزادہ خاندان و جمہوری جدوجد کرنے والی قوتوں کے لیے بڑے اعزاز کی جس سے جمہوریت پسند عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے بے لوث و بے پناہ سیاسی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور اب ان کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد خان بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت اور عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی میں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

مزید پڑھیں