مجموعی طور پر 53448امیدواران شریک ہوئے اور27400 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 52.84 فیصد رہا
بہاول پور:یکم اکتوبر ( پریس ریلیز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے گیارہویں جماعت (فرسٹ سالانہ) امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔کنٹرولر امتحانات بورڈ اسماء قاسم نے سسٹم اینالسٹ محمد منشاء خان،انچارج انٹرمیڈیٹ برانچ اور دیگر افسران کے ہمراہ رزلٹ کی اشاعت کا اعلان کیا۔تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت (پہلے سالانہ) امتحان 2024ء میں مجموعی طور پر 53448امیدواران شریک ہوئے اور27400 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 52.84 فیصد رہا