مین ہولز کی صفائی کرائی جائے اور سیوریج کو بہتر کرنے کے لیے مشینری حاصل کرکے نکاس آب کے کاموں میں استعمال کی جائے
سیوریج لائنز کی بروقت صفائی، اور ڈسپوزل کی مرمت کے کام جلد از جلد کئے جائیں اور متعلقہ افسران و سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ
بہاول پور:یکم اکتوبر : ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کے ہمراہ احمدپورشرقیہ کے سینی ٹیشن نظام میں بہتری لانے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے ابتک بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا کہ احمدپورشرقیہ کے سیوریج سسٹم میں بہتری لانے، سیوریج لائنز کی بروقت صفائی، اور ڈسپوزل کی مرمت کے کام جلد از جلد کئے جائیں اور متعلقہ افسران و سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔سیوریج سسٹم درست کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے تاکہ علاقے لوگوں کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ مین ہولز کی صفائی کرائی جائے اور سیوریج کو بہتر کرنے کے لیے مشینری حاصل کرکے نکاس آب کے کاموں میں استعمال کی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ محمد عثمان امین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔